شام کے حسکہ علاقے میں دہشت گردانہ دھماکا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198090-شام_کے_حسکہ_علاقے_میں_دہشت_گردانہ_دھماکا
شام کے سیکورٹی ذرائع نے شہر حسکہ میں کار بم دھماکے کی خبر دی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۰ Asia/Tehran
  • شام کے سیکورٹی ذرائع نے شہر حسکہ میں کار بم دھماکے کی خبر دی ہے-
    شام کے سیکورٹی ذرائع نے شہر حسکہ میں کار بم دھماکے کی خبر دی ہے-

شام کے سیکورٹی ذرائع نے شہر حسکہ میں کار بم دھماکے کی خبر دی ہے-

شام کی سانا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیر کو شہر حسکہ کے خشام علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور بائیس زخمی ہو گئے-اب تک کسی بھی شخص یا گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی حالیہ کامیابی کے بعد دہشت گردوں نے عام شہریوں کے خلاف دہشت گردانہ اقدامات تیز کر دیئے ہیں- ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے داعش دہشت گرد گروہ کے ایک سرغنہ طارق شعبوق کو اس ملک کے مغربی علاقے لاذقیہ کے مضافات میں ہلاک کر دیا-

 شام کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صوبہ ریف دمشق کے قریب الزبدانی علاقے میں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کی ایک پانچ سو میٹر لمبی سرنگ کا پتہ لگا کر اسے تباہ کر دیا ہے- دہشت گرد اس سرنگ سے اسلحہ اور اپنے افراد کو منتقل کرتے تھے-

دہشت گردوں نے امریکہ اور علاقے میں اپنے اتحادیوں کی مدد سے مارچ دو ہزار گیارہ سے شام کے بعض علاقوں میں بدامنی پھیلا رکھی ہے اور عوام کا قتل عام کر کے بشار اسد حکومت کا تختہ الٹنے کی زمین ہموار کر نے کی کوشش کر رہے ہیں البتہ اب تک وہ اپنے مقصد میں ناکام رہے ہیں-