شام میں اسّی سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i198576-شام_میں_اس_ی_سے_زائد_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
شامی فوج نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے اسّی سے زائد تکفیری دہشت کردوں کو ہلاک کردیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۲۳, ۲۰۱۵ ۱۷:۲۱ Asia/Tehran
  • شام میں اسّی سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت
    شام میں اسّی سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت

شامی فوج نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے اسّی سے زائد تکفیری دہشت کردوں کو ہلاک کردیا-

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شہر حلب کے مضافاتی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوجیوں کے حملے میں پچاس سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوگئے- اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عراق کی سرحد کے قریب واقع علاقے دیرالزور کے مضافات میں بھی شامی فوج کی کاروائی میں چودہ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں-
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس علاقے میں داعش دہشت گردوں کو گذشتہ پیر کے روز سے اب تک سخت ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا ہے- حمص کے مشرقی مضافاتی شہر پالمیرا میں بھی شامی فوجیوں نے داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کر کے کم از کم بیس دہشت گردوں کو ہلاک کردیا-

واضح رہے کہ شام میں مارچ دو ہزار گیارہ سے جاری بحران میں اب تک تقریبا ڈھائی لاکھ افراد مارے جا چکے ہیں- اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بحران کے نتیجے میں لگ بھگ چالیس لاکھ شامی شہری اپنا گھربار چھوڑنے اور پڑوسی ملکوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ بہتّر لاکھ سے زائد دیگر شہری اندرون ملک بے گھر ہوئے ہیں-