یمن: سعودی عرب کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i199974-یمن_سعودی_عرب_کا_ایک_آپاچی_ہیلی_کاپٹر_گر_کر_تباہ
یمنی فوج نے اپنے ملک کے جنوبی علاقے میں ہتھیاروں سے لدے سعودی عرب کے ایک آپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۶:۴۷ Asia/Tehran
  • یمن: سعودی عرب کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

یمنی فوج نے اپنے ملک کے جنوبی علاقے میں ہتھیاروں سے لدے سعودی عرب کے ایک آپاچی ہیلی کاپٹر کو مار گرایا ہے-

یمن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے بدھ کے روز اپنے ملک کے جنوبی علاقے میں سعودی عرب کا ایک آپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا ہے- یہ سعودی ہیلی کاپٹر، صوبہ تعز میں دہشت گردوں کے لئے ہتھیار لے جا رہا تھا- اس آپاچی ہیلی کاپٹر کو اس وقت مار گرایا گیا جب وہ نیچی پرواز کر رہا تھا اور سعودی ایجنٹوں کے لئے جدید قسم کے ہتھیار گرا رہا تھا- اس ہیلی کاپٹر میں موجود ہتھیاروں کے باعث، بہت خوفناک دھماکہ ہوا- یمن سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ بدھ کے روز سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شمالی یمن کے صوبے صعدہ کے رازخ اور مجز علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بیس عام شہری شہید اور سات زخمی ہوگئے- سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ کے مضافاتی علاقے النوعہ میں ایک اسکول پر بھی بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد یمنی طالب علم شہید ہوگئے.