گیمبیا کے اسلامی جمہوریہ ہونے کا اعلان
Dec ۱۲, ۲۰۱۵ ۱۶:۴۵ Asia/Tehran
گیمبیا کے صدر نے ملک کے اسلامی جمہوریہ ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
گیمبیا کے صدر یحیی جامہ نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ ملک کی اکثریت مسلمانوں کی ہے اور ہم سامراجی ورثے کو اپنے سینے سے لگائے رکھنا نہیں چاہتے۔ صدر یحیی جامہ نے دولت مشترکہ کو نیا سامراج قرار دیتے ہوئے سنہ دوہزار تیرہ میں اپنے ملک کی رکنیت ختم کردی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تشخص اور اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے آج سے ملک کے اسلامی جمہوریہ ہونے کا اعلان کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر مذاہب کے پیروکار اپنے اپنے عقائد کے مطابق آزادی کے ساتھ عمل کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ گیمبیا کی پچانوے فی صد آبادی مسلمانوں پر مشتمل ہے۔