بجرینی رہنما شیخ علی سلمان، طرح کی ملاقات سے محروم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i207741-بجرینی_رہنما_شیخ_علی_سلمان_طرح_کی_ملاقات_سے_محروم
بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی پر ہرطرح کی ملاقات اور کسی طرح کا رابطہ قائم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۲۲, ۲۰۱۶ ۰۴:۱۲ Asia/Tehran
  • بجرینی رہنما شیخ علی سلمان، طرح کی ملاقات سے محروم

بحرین کی جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی پر ہرطرح کی ملاقات اور کسی طرح کا رابطہ قائم کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے-

بحرین کے سیاسی و مذہبی رہنما شیخ علی سلمان کی بیوی نے بتایا ہے کہ بحرینی حکومت نے شیخ علی سلمان کو ہر طرح کی ملاقات اور رابطے سے روک دیا ہے -

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت الوفاق بحرین کے سربراہ شیخ علی سلمان کی بیوی نے تاکید کے ساتھ کہا کہ " جو " جیل کے جیلر نے حکم دیا ہے کہ شیخ علی سلمان کو اپنی بیوی اور بچوں سے بھی ملاقات اور کسی طرح کا رابطہ کرنے کی اجازت نہیں ہے-

بحرین کی ڈکٹیٹر آل خلیفہ حکومت نے گذشتہ سال جون کے مہینے سے اس ملک کے اہم مذہبی و سیاسی رہنما شیخ علی سلمان کو جیل میں ڈال دیا ہے- بحرین کی کٹھ پتلی عدلیہ نے حکومت کے اشاروں پر عوام کو حکومت تبدیل کرنے کے لئے اکستانے کے الزام میں شیخ علی سلمان کو چار برس کی قید بامشقت کی سزا دی ہے-