عراق میں سعودی فوجی ایجنٹوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i209770-عراق_میں_سعودی_فوجی_ایجنٹوں_کی_ہلاکت
عراق کی سیکورٹی اور عوامی رضاکار فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ میں شامل متعدد سعودی نیشنل گارڈز کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۳, ۲۰۱۶ ۰۵:۵۹ Asia/Tehran
  • عراق کے سیکورٹی حکام کے مطابق، داعش دہشت گردوں میں سعودی شہری بھی شامل ہیں اور داعش دہشت گرد گروہ کے بیشتر کمانڈروں کا تعلق بھی سعودی عرب سے ہے۔
    عراق کے سیکورٹی حکام کے مطابق، داعش دہشت گردوں میں سعودی شہری بھی شامل ہیں اور داعش دہشت گرد گروہ کے بیشتر کمانڈروں کا تعلق بھی سعودی عرب سے ہے۔

عراق کی سیکورٹی اور عوامی رضاکار فورسز نے داعش دہشت گرد گروہ میں شامل متعدد سعودی نیشنل گارڈز کو ہلاک کر دیا۔

عراقی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عراق کی سیکورٹی فورسز اور عوامی رضاکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے تکریت کے شمال میں واقع الشرقاط کے علاقے میں دسیوں داعش دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جن میں کئی سعودی نیشنل گارڈز بھی شامل ہیں۔

عراق کے سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ داعش دہشت گردوں میں نمایاں طور پر سعودی شہری بھی شامل ہیں اور داعش دہشت گرد گروہ کے بیشتر کمانڈروں کا تعلق بھی سعودی عرب سے ہے۔

ادھر دارالحکومت بغداد کے جنوب میں واقع مدائن کے علاقے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں دو عراقی شہری جاں بحق اور آٹھ دیگر زخمی ہو گئے۔