شامی فوج کی کامیابی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i210247-شامی_فوج_کی_کامیابی
شام کی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ لڑائی کے بعد حلب کے شمال میں واقع مایر شہر کو آزاد کرا لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۰۶, ۲۰۱۶ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • شامی فوج کی کامیابی

شام کی فوج نے دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ لڑائی کے بعد حلب کے شمال میں واقع مایر شہر کو آزاد کرا لیا ہے۔

العالم ٹی وی نے ہفتے کے دن رپورٹ دی ہےکہ مایر شہر کی آزادی کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو شدید جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔

شام کی سیکورٹی فورسز نے مایر شہر کے شمال میں واقع مزارع البابلی نامی علاقے کو بھی دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

شام کی فوج نے اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے حلب کے شمال میں واقع رتیان شہر پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج اپنے ملک کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔