روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا دورۂ ایران
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i457772-روس_کے_وزیر_خارجہ_سرگئی_لاوروف_کا_دورۂ_ایران
ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پیرکو ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔
(last modified 2026-10-21T20:59:20+00:00 )
Oct ۱۷, ۲۰۲۶ ۱۳:۴۴ Asia/Tehran
  • روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا دورۂ ایران

ارنا کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پیرکو ایران کے سرکاری دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف تہران میں اپنے قیام کے دوران ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔  

ارنا کے مطابق، روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اس ملاقات کے ایجنڈے میں موجودہ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر جامع بحث شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملاقات میں علاقائی صورت حال اور روس کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں روس کے دوست ممالک کے درمیان یہ کشیدگی امریکہ اور اسرائیل کے اقدامات سے پیدا ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سرگئی لاوروف اور سید عباس عراقچی کے درمیان ہونے والے آئندہ مذاکرات میں اسلامی جمہوریہ ایران اور روسی فیڈریشن کے اعلیٰ حکام اور اعلیٰ سطح پر حالیہ رابطوں کے بعد طے پانے والے معاہدوں پر عمل درآمد پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel