سعودی عرب میں فائرنگ کا واقعہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i211174-سعودی_عرب_میں_فائرنگ_کا_واقعہ
سعودی عرب میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے کم سے کم چھے افراد کو ہلاک کر دیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۱۱, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں فائرنگ کا واقعہ

سعودی عرب میں ایک مسلح شخص نے فائرنگ کرکے کم سے کم چھے افراد کو ہلاک کر دیا۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ ایک تیس سالہ مسلح شخص نے، جو پیشے سے ٹیچر ہے، صوبہ دایر کے محکمہ تعلیم کی عمارت میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک ہو گئے۔ سعودی وزارت داخلہ نے اس حملے اور اس حملے میں چھے افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان جنرل منصور الترکی نے کہا کہ یہ ایک تخریبی کارروائی تھی اور حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ اس حملے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ابھی یہ معلوم نہیں کہ مسلح شخص نے یہ حملہ کیوں کیا۔