افغانستان کے شہر آچین سے داعش کا صفایا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i212419-افغانستان_کے_شہر_آچین_سے_داعش_کا_صفایا
افغانستان کی سیکورٹی فورس نے صوبہ ننگرہار کے شہر آچین کو داعش دہشت گرد گروہ کے وجود سے پاک کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Feb ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۳:۰۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے شہر آچین سے داعش کا صفایا

افغانستان کی سیکورٹی فورس نے صوبہ ننگرہار کے شہر آچین کو داعش دہشت گرد گروہ کے وجود سے پاک کردیا ہے۔

کابل میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ آچین شہر پورے طور سے افغان فوج اور دیگر سیکورٹی اداروں کے کنٹرول میں ہے۔

افغان سیکورٹی فورس نے آچین شہر کو آزاد کرانے کی کارروائی سولہ فروری کو شروع کی تھی۔

ننگرہار کے پولیس چیف حضرت حسین مشرق وال نے کہا ہے کہ آچین کی آزادی کی کارروائی میں کم سے کم پچاس داعشی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ افغان سیکورٹی فورس کو داعش کے خلاف اس کارروائی میں ننگرہار کے عوام کا تعاون بھی حاصل تھا۔