صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی کی تدفین
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i217630-صیہونی_فوجیوں_کے_ہاتھوں_شہید_ہونے_والے_فلسطینی_کی_تدفین
مشرقی بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی کی لاش سو دن کے بعد فلسطینیوں کے حوالے کر دی جو صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہو گیا تھا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۳, ۲۰۱۶ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی کی تدفین

مشرقی بیت المقدس میں صیہونی فوجیوں نے اس فلسطینی کی لاش سو دن کے بعد فلسطینیوں کے حوالے کر دی جو صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں شہید ہو گیا تھا۔

فلسطینی مسلمانوں نے عمر اسکافی نامی فلسطینی شہید کی لاش اپنی تحویل میں لینے کے بعد مشرقی بیت المقدس میں اس کی آخری رسومات ادا کیں۔ صیہونی فوجیوں نے مشرقی بیت المقدس میں اس قبرستان کا انتہائی سخت محاصر کر رکھا تھا جہاں اس فلسطینی شہید کو سپرد خاک کیا جانا تھا۔ حماس کے رہنما حسام بدران نے انتفاضہ قدس کے شہدا کی لاشیں واپس نہ کرنے کی بابت صیہونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صیہونیوں کے اس اقدام سے انتفاضہ قدس کا دائرہ اور زیادہ وسیع ہو گا۔ صیہونی حکومت نے انتفاضہ قدس کے دوران شہید ہونے والے فلسطینیوں میں سے اٹھارہ شہدا کی لاشیں روک رکھی ہیں جن میں سے تیرہ شہیدوں کا تعلق مشرقی بیت المقدس سے ہے۔ گذشتہ برس اکتوبر سے اب تک انتفاضہ قدس کے دوران صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں دو سو سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونی انتہا پسندوں اور صیہونی فوجیوں کے حملوں اور اہانت آمیز اقدامات کے خلاف فلسطینیوں کی، گذشتہ برس اکتوبر سے انتفاضہ قدس جاری ہے۔