صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i222292-صیہونی_فوجیوں_کے_ہاتھوں_ایک_اور_فلسطینی_شہید
اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Apr ۲۱, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۱ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ایک اور فلسطینی شہید

اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا ہے۔

فلسطین کے شعبہ اطلاعات کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان کہ جس پر پیر کے روز مقبوضہ شہر قدس میں صیہونیوں کی ایک بس میں دھماکہ کرنے کا شبہ تھا، جمعرات کو زخموں کی تاب نہ لا کر شہید ہو گیا۔

دریائے اردن کے مغربی کنارے کے عائدہ کیمپ میں شہید عبدالحمید محمد ابو سرور کے اہل خانہ نے اپنے بیٹے کی تصاویر آویزاں کر رکھی تھیں اور حماس کے ایک بینر پر لکھا ہوا تھا ، قسام بریگیڈ کا مجاہد عبدالحمید محمد ابو سرور، مقبوضہ قدس میں صیہونیوں کے خلاف شہادت پسندانہ کارروائی انجام دینے والا۔

واضح رہے کہ پیر کے روز مقبوضہ شہر قدس میں ایک بس میں بم کا دھماکہ ہوا تھا جس میں دو صیہونی ہلاک اور بیس زخمی ہو گئے تھے۔