شام میں دہشت گردانہ حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i224434-شام_میں_دہشت_گردانہ_حملے
شمالی شام میں شہر حلب پر دہشت گردوں کے حملے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۴:۴۱ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کے اس حملے میں رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔
    دہشت گردوں کے اس حملے میں رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔

شمالی شام میں شہر حلب پر دہشت گردوں کے حملے میں درجنوں افراد جاں بحق و زخمی ہو گئے۔

شامی ذرائع کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شام میں دہشت گردوں نے شہر حلب کے مختلف علاقوں پر مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں کم از کم تیس عام شہری جاں بحق اور دو سو دیگر زخمی ہو گئے۔ گذشتہ چند برسوں کے دوران شہر حلب کے رہائشی علاقوں پر اب تک کا یہ سب سے بڑا اور وحشیانہ حملہ شمار ہوتا ہے۔

اس حملے میں دہشت گردوں نے الزہرا کے علاقے میں مسجد عائشہ کے علاوہ جو شامی عوام کی پناہ گاہ میں تبدیل ہو گئی تھی، مسجد فاطمہ اور مسجد الشامی نیز کئی ہسپتالوں کو اپنے وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کے اس حملے میں کم از کم تیس عام شہری جاں بحق اور دو سو دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔ بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

دہشت گردوں کے اس حملے میں رہائشی علاقوں کو شدید نقصان پہنچا۔ شامی حکام کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں شکست کھانے کے بعد دہشت گردوں نے رہائشی علاقوں میں اپنے دہشت گردانہ حملے تیز کر دیئے ہیں۔