افغانستان: صوبے پکتیا میں پولیس اہلکاروں پر طالبان کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i224647-افغانستان_صوبے_پکتیا_میں_پولیس_اہلکاروں_پر_طالبان_کا_حملہ
افغانستان میں پولیس اہلکاروں پر طالبان کے حملے میں دس پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۰۵, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۹ Asia/Tehran
  • افغانستان: صوبے پکتیا میں پولیس اہلکاروں پر طالبان کا حملہ

افغانستان میں پولیس اہلکاروں پر طالبان کے حملے میں دس پولیس اہلکار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے پکتیا کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کی ایک پولیس چوکی پر طالبان گروہ کے حملے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور چھے دیگر زخمی ہو گئے۔

صوبہ پکتیا کے حکام کے مطابق طالبان نے سید کرم علاقے میں پولیس چوکی پر حملہ کر کے اس پر قبضہ کر لیا۔ افغان حکام کی جانب سے اب تک اس خبر کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔