May ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۶:۵۰ Asia/Tehran
  • افغانستان نے اپنی تورخم سرحد بند کردی

افغانستان کی حکومت نے پاکستان سے ملنے والی اپنی تورخم سرحد بند کردی ہے

خبروں کے مطابق تورخم سرحد افغانستان اور پاکستان کے حکام کے درمیان لفظی جنگ کے بعد بند کی گئی ہے - افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تورخم سرحد کے قریب آہنی دیوار کھڑی کرنا چاہتا تھا مگر افغانستان نے ایسا نہیں کرنے دیا جو دونوں ملکوں کے درمیان لفظی جنگ کا باعث بنا 

صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے اس امید کا اظہارکیا کہ یہ تنازعہ بات چیت کے ذریعےحل ہو جائے گا - ان کا دعوی تھا کہ اس قسم کے مسائل پاکستان کے اقدامات سے پیدا ہوتے ہیں -

پاکستان کی حکومت نے ایک عرصے سے تورخم بارڈر پر لوگوں کی رفت و آمد پر پابندی لگا رکھی ہے اور کسی کو بھی اس بارڈر سے گذرنے کی اجازت نہیں دے رہی تھی-

ٹیگس