وطن واپسی سائیکل ریس پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ
May ۱۳, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
فلسطینیوں کی وطن واپسی سائیکل ریس پر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دسیوں فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے
فلسطین کی الرسالہ نیٹ نیوز سائٹ کی رپورٹ کے مطابق جمعے کو فلسطینی نوجوانوں نے بلعین نامی گاؤں میں وطن واپسی سائیکل ریس کا اہتمام کیا۔ وطن واپسی سائیکل ریس کا اہتمام، سرزمین فلسطین پر غاصب صیہونیوں کے قبضے کی برسی ، یوم نکبہ کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ کے مطابق صیہونی فوجیوں نے اس سائیکل ریس پر زبردست شیلنگ کی اور کئی راؤنڈ جنگی گولیاں چلائیں ۔ صیہونی فوجیوں کی وحشیانہ فائرنگ میں دسیوں فلسطینی نوجوان زخمی ہوگئے۔