مشرقی افغانستان میں داعشی عناصر کی ہلاکت
May ۱۶, ۲۰۱۶ ۰۲:۴۸ Asia/Tehran
-
افغان سیکورٹی فورسز کی انجام پانے والی کارروائیوں میں اب تک ایک سو پینتالیس دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا گیا ہے۔
افغانستان کی فضائیہ نے اپنے ملک کے مشرقی علاقے میں داعشی دہشت گردوں کی حامل گاڑی کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔
موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں واقع صوبے ننگرہار میں اچین کے علاقے میں کئے جانے والے اس حملے میں داعش تکفیری دہشت گرد گروہ کے آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔ افغان سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ داعشی عناصر ایک دہشت گردانہ اقدام عمل میں لانے کا منصوبہ رکھتے تھے۔
اس سے قبل افغانستان کی حکومت نے اپنے ملک کے مختلف صوبوں منجملہ کنڑ، ننگرہار، پکتیا، وردک، غزنی، قندھار، اروزگان، زابل، ہرات، غور، بلخ، جوزجان، تخار، بغلان، قندوز اور ہلمند میں افغان سیکورٹی فورسز کی انجام پانے والی کارروائیوں میں ایک سو پینتالیس دہشت گردوں کی ہلاکت کا اعلان کیا تھا۔
ٹیگس