کابل میں ایک جج کا قتل
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i227236-کابل_میں_ایک_جج_کا_قتل
مسلح افراد نے کابل میں ایک افغان جج کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
May ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۵:۱۷ Asia/Tehran
  • کابل میں ایک جج کا قتل

مسلح افراد نے کابل میں ایک افغان جج کو گولی مار کر ہلاک کر دیا ہے۔

کابل میں سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے جمعے کی صبح کابل میں ایک جج کو گولی مار کر ہلاک کر دیا-

ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-

افغانستان میں اعلی حکام، پولیس اور فوج پر حملوں میں عام طور پر طالبان ہی ملوث ہوتے ہیں۔ پچھلے چند مہینوں سے کابل اور افغانستان کے دیگر علاقوں میں طالبان کی تشدد آمیز سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے اور انہوں نے کئی صوبوں کے متعدد علاقوں پر بھی قبضہ کر لیا ہے-