داعش کا قابل شکست ہونا ثابت ہوگیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i232288-داعش_کا_قابل_شکست_ہونا_ثابت_ہوگیا
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن علی رضا رحیمی نے کہا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ کی آزادی سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش قابل شکست ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۶:۵۹ Asia/Tehran
  • داعش کا قابل شکست ہونا ثابت ہوگیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن علی رضا رحیمی نے کہا ہے کہ عراق کے شہر فلوجہ کی آزادی سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش قابل شکست ہے۔

علی رضا رحیمی نے خبر رساں ایجنسی اسنا کے ساتھ گفتگو کے دوران عراق کی موجودہ صورتحال میں فلوجہ کی آزادی کو ایک اہم موڑ قرار دیا اور کہا کہ فلوجہ کی آزادی سے سب کے اندر امید پیدا ہوگئی ہے اور یہ بات ثابت ہوگیا ہے کہ داعش ناقابل شکست نہیں ہے بلکہ اس کو نقصان پہنچایا اور شکست سے دوچار کیا جا سکتا ہے۔

علی رضا رحیمی نے مزید کہا کہ یہ بات یقینی ہے کہ عراق کی فوج اورعوامی رضاکار فورس کو مزید کامیابیاں حاصل ہوں گی اور دہشت گرد گروہ داعش عراق سے بھاگنے پر مجبور ہو جائے گا۔