افغانستان میں داعش کے ستائیس دہشتگرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i232300-افغانستان_میں_داعش_کے_ستائیس_دہشتگرد_ہلاک
افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ اس صوبے میں ڈرون حملوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے ستائیس عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۹:۳۳ Asia/Tehran
  • افغانستان میں داعش کے ستائیس دہشتگرد ہلاک

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے کہا ہے کہ اس صوبے میں ڈرون حملوں میں دہشت گرد گروہ داعش کے ستائیس عناصر ہلاک ہوئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عطاء اللہ خوگیانی نے افغانستان کے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہفتے اوراتوار کی درمیانی رات اچین شہر میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں پر ہونے والے ڈرون حملے میں ستائیس دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں تین غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ اس حملے میں دہشت گرد گروہ داعش کا بھاری مقدار میں اسلحہ بھی تباہ ہوا ہے۔

عطاء اللہ خوگیانی نے مزید کہا کہ اس حملے میں عام شہریوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے عناصر افغانستان کے صوبوں ننگرہار اور کنڑ میں بڑی تعداد میں موجود ہیں اور وہ وقفے وقفے سے افغان فوجیوں پر حملے کرتے رہتے ہیں۔