افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پرحملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i233458-افغانستان_میں_امریکی_فوجی_اڈے_پرحملہ
افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے بگرام ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ ہوا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • افغانستان میں امریکی فوجی اڈے پرحملہ

افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے بگرام ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ ہوا ہے-

صوبہ پروان کے شہر بگرام کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ عبدالشکور قدوسی نے کہا ہے کہ بگرام ائیرپورٹ پر واقع امریکا کے فوجی اڈے پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے- انہوں نے بتایا کہ بگرام ہوائی اڈے پر یہ راکٹ، صوبہ پروان کے قلعہ موسی علاقے سے فائرکیا گیا -

بگرام کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا کہ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حملے میں بظاہر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے - واضح رہے کہ ماضی میں بھی بگرام ہوائی اڈے پر بارہا حملے ہوچکے ہیں -