داعش کے خلاف افغان فوج کی کارروائی، 37 ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i233944-داعش_کے_خلاف_افغان_فوج_کی_کارروائی_37_ہلاک
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن بدستوری جاری ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۸, ۲۰۱۶ ۱۲:۳۵ Asia/Tehran
  • داعش کے خلاف افغان فوج کی کارروائی، 37 ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں داعش کے خلاف فوجی آپریشن بدستوری جاری ہے۔

افغان وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان کے مطابق ننگر ہار کے ضلع کوٹ میں جاری فوجی آپریشن کے دوران داعش کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوج اور سیکورٹی اہلکاروں نے پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کوٹ ضلع کے مختلف علاقوں میں کم سے کم سینتیس داعشی تکفیری دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

اس حملے میں کم سے کم چوالیس داعشی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ضلع کوٹ میں داعش کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ اور چالیس قصبوں کو داعش کے قبضے سے چھڑالیا گیا ہے۔

گزشتہ جمعے کو کوٹ ضلع پر داعش کے حملے اور بے گناہ بچوں کے قتل کے بعد حکومت افغانستان نے اس علاقے میں فوجی آپریشن شروع کیا ہے-