شام کے سرحدی شہر تل ابیض میں دہشت گردانہ بم دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i234154-شام_کے_سرحدی_شہر_تل_ابیض_میں_دہشت_گردانہ_بم_دھماکہ
شام کے صوبہ رقہ کے کرد آبادی والے شہر تل ابیض میں ایک کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۲۹, ۲۰۱۶ ۱۲:۴۹ Asia/Tehran
  • شام کے سرحدی شہر تل ابیض میں دہشت گردانہ بم دھماکہ

شام کے صوبہ رقہ کے کرد آبادی والے شہر تل ابیض میں ایک کار بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اور پچیس دیگر زخمی ہو گئے۔

شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی سانا نے خبردی ہے کہ یہ خودکش کار بم دھماکہ، ترکی کی سرحد کے قریب شام کے شہر تل ابیض میں ٹیچروں کی یونین کے دفتر کے باہر ہوا-

اس درمیان المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ ترکی نے اس بم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اپنے اسپتالوں میں آنے کی اجازت نہیں دی- اس دھماکے کے بعد، کہ جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، لوگ زخمیوں کو ترکی کے سرحدی شہرآقچہ قلعہ کے اسپتالوں میں منتقل کرنا چاہتے تھے لیکن ترکی کے سرحدی محافظوں نے اس کی اجازت نہیں دی-

واضح رہے کہ کرد ملیشیا وائی پی جی نے تل ابیض شہر کو گذشتہ برس داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا- ترکی نے رواں سال فروری کے مہینے سے کرد ملیشیاؤں وائی پی جی اور پی وائی ڈی کے ٹھکانوں پر حملے شروع کئے ہیں-