شام کے محاصرہ شدہ علاقوں کی امداد ناکافی ہے: ڈی میستورا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i234259-شام_کے_محاصرہ_شدہ_علاقوں_کی_امداد_ناکافی_ہے_ڈی_میستورا
شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا نے کہا ہے کہ شام کے محاصرہ شدہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پہنچائی جانے والی امداد اب بھی ناکافی ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۳۱ Asia/Tehran
  • شام کے محاصرہ شدہ علاقوں کی امداد ناکافی ہے: ڈی میستورا

شام کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے اسٹیفن ڈی میستورا نے کہا ہے کہ شام کے محاصرہ شدہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پہنچائی جانے والی امداد اب بھی ناکافی ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اسٹیفن ڈی میستورا نے بدھ کے روز ایک بیان میں محاصرہ شدہ علاقوں میں شامی عوام کے نامناسب حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان علاقوں میں بھیجی جانے والی امداد اب بھی ناکافی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ بحران شام کے حل کے لیے ہونے والے مذاکرات میں کردوں کی شرکت سے پرامن راہ حل تک پہنچنے کے راستے میں بہت سی مشکلات موجود ہیں۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ وہ شام میں سیاسی اقتدار کی منتقلی کے سلسلے میں بحران شام میں متحارب فریقوں کے نظریات ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ مذاکرات دوبارہ کب شروع ہوں گے۔