افغانستان میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i237823-افغانستان_میں_درجنوں_داعشی_دہشت_گرد_ہلاک
افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں جاری فوجی آپریشن کے دوران درجنوں داعشی ہلاک ہو گئے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۰, ۲۰۱۶ ۱۱:۰۷ Asia/Tehran
  • افغانستان میں درجنوں داعشی دہشت گرد ہلاک

افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں جاری فوجی آپریشن کے دوران درجنوں داعشی ہلاک ہو گئے۔

مشرقی افغانستان کی فوجی کمان کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ننگرہار کے ضلع کوت اور اچین میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے اٹھائیس داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ اس کارروائی میں پانچ داعشی دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

دو روز قبل صوبہ ننگر ہار کے گورنر کے ترجمان نے دعوی کیا تھا کہ اکثر داعشی دہشت گردوں کا تعلق پاکستان کے قبائلی علاقوں سے ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ تاجکستان اور ازبکستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد پاکستان میں تربیت حاصل کر کے افغانستان میں داخل ہوئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ ایک الگ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ غزنی کے ضلع قرہ باغ میں طالبان کے سرکردہ کمانڈر مرزا عرف حمزہ اپنے دس ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا ہے۔