افغانستان: فوج کی کارروائی میں درجنوں داعشی ہلاک
Jul ۲۶, ۲۰۱۶ ۱۳:۳۳ Asia/Tehran
افغان فوج نے صوبہ ننگر ہار میں داعش کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔
صوبہ ننگر ہار کے گورنر ہاؤس کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران صوبے ننگر ہار کے اچین ضلعے میں جاری فوجی کارروائی کے دوران ایک سو بائیس داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ زمین اور فضا سے کی جانے والی اس کارروائی کے دوران بیس داعشی دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
عطاء اللہ خوگیانی کا کہنا تھا کہ فوج کی کارروائی میں کسی بھی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کے سیکورٹی اداروں کو حکم دیا تھاکہ زمینی اور فضائی کارروائی کرکے داعش کو مکمل طور پرنابود کردیا جائے۔
ٹیگس