یمن کے دارالحکومت صنعا کی ایک مسجد میں بم دھماکہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i239122-یمن_کے_دارالحکومت_صنعا_کی_ایک_مسجد_میں_بم_دھماکہ
یمن کے دارالحکومت صنعا کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں سولہ افراد شھید اور زخمی ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • یمن کے دارالحکومت صنعا کی ایک مسجد میں بم دھماکہ

یمن کے دارالحکومت صنعا کی ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں سولہ افراد شھید اور زخمی ہو گئے ہیں۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق یہ بم دھماکہ منگل کی رات صنعا کے علاقے سنحان میں واقع مسجد میں ہوا جس کے نتیجے میں کم از کم تین افراد شھید اورتیرہ زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صعدہ شہر کے مرکز میں الجمہوریہ چھاؤنی پر حملہ کیا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے بھی ان حملوں کے جواب میں سعودی عرب کے جیزان علاقے میں سعودی فوج کے کئی ٹینکوں اور گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔