بحیرۂ احمر میں ایک ہندوستانی کشتی پر سعودی عرب کا حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i458028-بحیرۂ_احمر_میں_ایک_ہندوستانی_کشتی_پر_سعودی_عرب_کا_حملہ
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے جزیرہ زقر کے قریب ایک ہندوستانی تفریحی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔
(last modified 2026-10-23T09:46:43+00:00 )
Oct ۲۳, ۲۰۲۶ ۰۰:۵۳ Asia/Tehran
  • بحیرۂ احمر میں ایک ہندوستانی کشتی پر سعودی عرب کا حملہ

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے جزیرہ زقر کے قریب ایک ہندوستانی تفریحی کشتی کو نشانہ بنایا ہے۔

سحرنیو/عالم اسلام: ارنا کی رپورٹ کے مطابق بحیرۂ احمر میں ہندوستان کی تفریحی کشتی پر سعودی عرب کا حملہ ہوا ہے، کشتی پر 14 افراد سوار تھے اور یمن کی مسلح افواج نے اس پر سوار لوگوں کو بچانے کے لیے کارروائی کی ہے۔

المسیرہ نیٹ ورک کے مطابق، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع نے ایک پیغام میں کہا کہ یمن کی مسلح افواج اس کشتی پر سوار لوگوں کو بچانے کا آپریشن چلا رہی ہیں اور اس حادثے کی مزید تفصیلات  کا بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ایسے حملے بحیرۂ احمر میں بین الاقوامی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالتے ہیں۔

یحییٰ سریع نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ایسے اقدامات کے اعادے کو روکنے کے لیے سعودی عرب  پر حملے بند کرنے کے لئے دباؤ ڈالے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب گزشتہ دنوں کے دوران سعودی عرب اور یمن کی مسلح افواج کے درمیان حملوں میں شدت آئی ہے۔

در ایں اثنا یمن کی سرزمین پر یمن کی مسلح افواج اور سعودی عرب سے وابستہ عسکریت پسندوں کے درمیان کئی محاذوں پر، خاص طور پر تعز میں، جھڑپیں  بھی جاری ہیں۔

ہمیں فالو کریں:

Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok  whatsapp channel