شام میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i239611-شام_میں_داعش_دہشت_گردوں_کی_ہلاکت
شامی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں کئی داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jul ۳۰, ۲۰۱۶ ۰۸:۵۲ Asia/Tehran
  • شام میں داعش دہشت گردوں کی ہلاکت

شامی ذرائع ابلاغ نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں کئی داعش دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے

شامی نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شام کی مسلح افواج نے السویدا میں داعش کے ایک قافلے کو ہدف قرار دیا جس کے نتیجے میں متعدد تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگئے-

شامی فضائیہ نے مشرقی دیرالزور کے علاقے میں المریعیہ اورالجفرہ کے علاقوں میں بھی داعش دہشت گردوں کی گاڑیوں پربمباری کی جس کے نتیجے میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوگئے-

رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں شہر تدمرمیں داعش کی گاڑیاں، شہرتدمر اور شہرالسخنہ کے شمال مشرق میں واقع الھیل گیس فیلڈ تباہ ہوگئی ہے