شام کے مختلف علاقوں میں کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک
Jul ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
شام کے مختلف مقامات پر حملوں میں متعدد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز روسی فضائیہ کی بمباری اور شامی فوج کے زمینی حملوں میں داعش کے ایک سرکردہ کمانڈر سمیت متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ ان حملوں کے دوران جو دیرالزور، قنیطرہ اور درعا کے علاقوں میں انجام پائے کم از کم چھے دہشت گرد مارے گئے۔
درایں اثنا حمص کے علاقے میں داعش سے وابستہ دہشت گردوں کے ایک بڑے اڈے پر شامی فضائیہ کی بمباری میں ہتھیاروں اور گولہ بارود سے لیس داعش کی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔
اسی طرح کے ایک اور حملے میں داعش کے کئی اڈے اور ایک سرنگ تباہ ہوگئی۔ اس حملے میں بھی متعدد دہشت مارے گئے۔ دوسری جانب شامی افواج نے قنیطرہ میں داعشی دہشت گردوں کے ایک حملے کو پسپا کردیا۔
ٹیگس