شمالی شام پر ترک فوج کے ہوائی اور توپخانے کے حملے
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i244501-شمالی_شام_پر_ترک_فوج_کے_ہوائی_اور_توپخانے_کے_حملے
ترکی کی فوج نے شمالی شام میں صوبہ حلب کے ایک ضلع جرابلس پر بمباری کی ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۴, ۲۰۱۶ ۰۷:۴۹ Asia/Tehran
  •  یہ پہلا موقع ہے کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام میں یہ حملہ کیا ہے-
    یہ پہلا موقع ہے کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام میں یہ حملہ کیا ہے-

ترکی کی فوج نے شمالی شام میں صوبہ حلب کے ایک ضلع جرابلس پر بمباری کی ہے-

آناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بدھ کی صبح کو ترکی کی فوج نے صوبہ حلب کے جرابلس ضلع پر ہوائی حملہ کردیا اسی موقع پر ترک فوج کے توپخانے نے بھی اس علاقے پر شدید گولے برسائے-

ان کارروائیوں کا مقصد، علاقے سے دہشت گردوں کو باہر نکالنا بتایا گیا ہے- کہا جارہا ہے کہ اس درمیان ترکی کی اسپیشل فورسز شام میں داخل ہوگئی ہیں- شام کے بحران کو شروع ہوئے چھ سال کا عرصہ گزرنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ترکی کے لڑاکا طیاروں نے شام میں یہ حملہ کیا ہے-

شام کی حکومت نے ابھی تک اس اقدام پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے لیکن اس سے قبل دہشت گردوں سے مقابلے کے بہانے، شمالی عراق میں ترک فوجیوں کے داخلے پر بغداد نے شدید ردعمل ظاہر کیا تھا-