شمالی شام میں آپریشن جاری رہے گا: رجب طیب اردوغان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i245035-شمالی_شام_میں_آپریشن_جاری_رہے_گا_رجب_طیب_اردوغان
ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ انقرہ تمام دہشت گرد گروہوں کی نابودی تک شمالی شام میں اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۷, ۲۰۱۶ ۰۵:۴۶ Asia/Tehran
  • رجب طیب اردوغان: علیحدگی پسند  دہشت گرد گروہ نے عرصہ دراز سے مورچے بنا رکھے ہیں اور وہ بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کے درپے ہے۔
    رجب طیب اردوغان: علیحدگی پسند دہشت گرد گروہ نے عرصہ دراز سے مورچے بنا رکھے ہیں اور وہ بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کے درپے ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ انقرہ تمام دہشت گرد گروہوں کی نابودی تک شمالی شام میں اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق رجب طیب اردوغان نے استنبول میں ایک تقریب کے دوران جرابلس آپریشن کی جانب اشارہ کرتے ہوئے دعوی کیا کہ دہشت گرد، شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردانہ کارروائیاں انجام دے کر ازالہ کرنے کے درپے ہیں۔

رجب طیب اردوغان نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ دہشت گرد، ریپبلکن پیپلز پارٹی  (The Republican People's Party) کے سربراہ قلیچدار اوغلو کو ارٹون (Artvin) شہر میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنانا چاہتے تھے، کہا کہ علیحدگی پسند  دہشت گرد گروہ نے عرصہ دراز سے مورچے بنا رکھے ہیں اور وہ بعض علاقوں پر قبضہ کرنے کے درپے ہے. لیکن ہم نے اس کی سازش کو ناکام بنا دیا ہے اور اب وہ انتقام لینا چاہتا ہے۔