شام: داریا شہر پر فوج کا کنٹرول
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i245221-شام_داریا_شہر_پر_فوج_کا_کنٹرول
شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع داریا شہر پر شام کی فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۲۸, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۵ Asia/Tehran
  • شام کے ٹی وی نے ویڈیو دکھائی ہے جس میں داریا شہر میں سڑکوں پر شام کی فوجی گاڑیاں آتی جاتی نظر آتی ہیں۔
    شام کے ٹی وی نے ویڈیو دکھائی ہے جس میں داریا شہر میں سڑکوں پر شام کی فوجی گاڑیاں آتی جاتی نظر آتی ہیں۔

شام کے دارالحکومت دمشق کے قریب واقع داریا شہر پر شام کی فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، شام کے فوجی ذرائع نے ہفتے کے دن کہا کہ دمشق کے قریب واقع داریا شہر پر ایک بار پھر شام کی فوج نے کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ یہ شہر ماضی میں دہشت گرد گروہوں کا اہم گڑھ سمجھا جاتا تھا۔ داریا شہر گزشتہ چار برسوں سے محاصرے میں تھا اور اب یہ مکمل طور پر شام کی فوج کے کنٹرول میں ہے اور اس میں دہشت گرد عناصر موجود نہیں ہیں۔

شام کے ٹی وی نے ویڈیو دکھائی ہے جس میں داریا شہر میں سڑکوں پر شام کی فوجی گاڑیاں آتی جاتی نظر آتی ہیں۔ داریا، شام کے ان شہروں میں سے ایک تھا جہاں سنہ دو ہزار گیارہ میں مرکزی حکومت کے خلاف مسلح شورش شروع ہوئی تھی۔ شام کی خانہ جنگی سے قبل داریا شہر کی آبادی اسّی ہزار نفوس پر مشتمل تھی اور حملوں اور بمباری میں یہ شہر تقریبا مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔