سعودی عرب میں عراقی عازمین حج کی توہین اور گرفتاریاں
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i245782-سعودی_عرب_میں_عراقی_عازمین_حج_کی_توہین_اور_گرفتاریاں
سعودی عرب کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے متعدد عراقی عازمین حج کی اہانت کی اور انہیں گرفتار کر لیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Aug ۳۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں عراقی عازمین حج کی توہین اور گرفتاریاں

سعودی عرب کی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے متعدد عراقی عازمین حج کی اہانت کی اور انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے خبردی ہے کہ سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے مکہ مکرمہ میں عراقی عازمین حج اور زائرین کے ہوٹل پر حملہ کرکے کم سے کم ایک عراقی شہری کو زد و کوب کیا اور پھر گرفتار کرلیا -

بتایا جاتاہے کہ سعودی سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے مذکورہ عراقی شہری کو کسی نامعلوم جگہ پر منتقل کر دیا ہے- چند روز قبل بھی مدینہ منورہ کے ہوائی اڈے پر  سعودی سیکورٹی فورس کے  اہلکاروں نے عراقی عازمین حج اور زائرین کے سامان کو کھول کر ان میں موجود دعا کی کتابوں کو ضبط کر لیا اور ان کی توہین کرنے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا تھا۔