شام میں ترکی کی مداخلت کے مخالفین کا استنبول میں مظاہرہ
-
مظاہرین شام میں ترکی کی فوجی مداخلت ختم کرنے اور کردوں کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے-
شام میں ترکی کی مداخلت کی مخالفت کرنے والوں نے شہر استنبول میں وسیع پیمانے پر مظاہرہ کیا ہے-
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق شام میں ترکی کی فوجی مداخلت کے مخالفین، شام میں ترکی کی فوجی مداخلت ختم کرنے اور کردوں کے مسائل کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے-
ترکی کی پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ صلاح الدین دمیرتاش نے اس مظاہرے میں تقریر کرتے ہوئے شام کے شہر جرابلس پر ترکی کی فوج کے حملے کو کردوں کے خلاف دشمنانہ اقدام قرار دیا اور ترکی کی حکومت پر اس تعلق سے بے ایمانی کا الزام لگایا-
دمیرتاش نے کہا کہ حکومت دعویدار ہے کہ جرابلس پر حملہ اس نے داعش سے مقابلے کے لئے کیا ہے لیکن اس کی اس بات میں صداقت نہیں پائی جاتی۔ در اصل جرابلس شہر پر حملہ، کردوں کے خلاف دشمنانہ اور معاندانہ موقف ہے اور اس طرح کے حملے ہم ہر گز برداشت نہیں کریں گے-