اسرائیل کا ایک بار پھر شام کے فوجی اڈوں پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i248242-اسرائیل_کا_ایک_بار_پھر_شام_کے_فوجی_اڈوں_پر_حملہ
اسرائیلی جنگی طیاروں نے جولان میں شام کے فوجی اڈوں پر حملے کئے ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Sep ۱۴, ۲۰۱۶ ۰۷:۱۷ Asia/Tehran
  • شام کی وزارت خارجہ: صیہونی حکومت کے حملوں کا مقصد دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے-
    شام کی وزارت خارجہ: صیہونی حکومت کے حملوں کا مقصد دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے-

اسرائیلی جنگی طیاروں نے جولان میں شام کے فوجی اڈوں پر حملے کئے ہیں-

المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جولان کے مرکز میں شامی فوج کے توپخانوں کے ڈپو کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-

اس سے قبل شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا تھا کہ شام میں صیہونی حکومت کے حملے جبھۃ النصرہ دہشت گرد گروہ کے ساتھ  اسٹریٹیجک تعاون کے تحت انجام پا رہے ہیں- شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون اور سلامتی کونسل کے نام دو الگ الگ خط لکھ کر کہا ہے کہ قنیطرہ اور پورے شام میں شکست کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے پست ہوگئے ہیں اور صیہونی حکومت کے حملوں کا مقصد دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے-

شام کی وزارت خارجہ نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ صیہونی جنگی طیاروں نے منگل کی صبح دہشت گردوں کی مدد کی غرض سے شام کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا اور شامی فضائیہ، جنوب مغربی قنیطرہ میں ایک اسرائیلی جنگی طیارہ اور دمشق کے جنوب مغرب میں واقع سعسع کالونی کے اوپر پرواز کررہے ایک ڈرون طیارہ مار گرانے میں کامیاب رہی -