دہشت گرد گروہ فتح الشام کا سرغنہ ہلاک
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i251602-دہشت_گرد_گروہ_فتح_الشام_کا_سرغنہ_ہلاک
دہشت گرد گروہ فتح الشام کا ایک سرغنہ " ابوالفرج المصری " شام کے صوبے ادلب کے مضافات میں فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Oct ۰۴, ۲۰۱۶ ۰۵:۲۲ Asia/Tehran
  • \
    \"احمد سلامہ مبارک \" جو ابوالفرج المصری کے نام سے معروف تھا، فتح الشام کا ایک اہم کمانڈر شمار ہوتا تھا۔

دہشت گرد گروہ فتح الشام کا ایک سرغنہ " ابوالفرج المصری " شام کے صوبے ادلب کے مضافات میں فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔-

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق تکفیری گروہ فتح الشام نے پیر کے روز اعلان کیا کہ اس گروہ کا ایک سرکردہ کمانڈر " ابوالفرج المصری " شمالی ادلب میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ہے-

ایک نامعلوم جنگی طیارے نے ادلب کے مضافات میں واقع جسر الثغور میں، اس سرغنے کی گاڑی پر دو میزائل داغے جس کے نتیجے میں یہ تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوگیا -

امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ واشنگٹن کی سربراہی میں داعش مخالف اتحاد نے، دہشت گرد گروہ فتح الشام  کے اس سرغنے کو ہلاک کیا ہے-

قابل ذکر ہے کہ "احمد سلامہ مبارک " جو ابوالفرج المصری کے نام سے معروف تھا، فتح الشام کا ایک اہم کمانڈر شمار ہوتا تھا-