شام کے مختلف علاقوں میں کئی دہشت گرد ہلاک
-
شامی فوج نے جبہۃ النصرہ کے ان پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جو قنیطرہ کےعلاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
شام کے مختلف علاقوں میں فوج کی کارروائیوں میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔
لبنان کی العہد ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے ہفتے کے روز درعا کے علاقے الحمادین میں دہشت گرد گروہوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں کئی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ جبکہ شامی فوج نے حمص کے اطراف کے دیہاتوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں جن میں کئی دہشت گردوں کے ہلاک اور زخمی ہونے کی خبر ہے۔
دوسری جانب شامی فوج نے دہشت گرد گروہوں کے خلاف اپنی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جبہۃ النصرہ کے ان پندرہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جو قنیطرہ کےعلاقے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی کئی فوجی گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔
درایں اثنا شام کے جنگی طیاروں نے بھی دیرالزور شہر کی پہاڑیوں اور فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں داعشی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں دہشت گردوں کا کمانڈ مرکز تباہ اور بہت سے دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ادھر حماہ کے شمال مغرب میں واقع محردہ شہر پر دہشت گردوں کے مارٹر حملے میں دو عام شہری جاں بحق اور ایک عورت زخمی ہو گئی۔