موصل میں عراقی افواج کی پیشقدمی
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i258595-موصل_میں_عراقی_افواج_کی_پیشقدمی
عراق کے شمالی شہر موصل کی آزادی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عراقی افواج نے مزید پیشقدمی کی ہے -
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • موصل میں عراقی افواج کی پیشقدمی

عراق کے شمالی شہر موصل کی آزادی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے عراقی افواج نے مزید پیشقدمی کی ہے -

اسکائی نیوز نے خبردی ہے کہ عراقی افواج نے جمعے کو موصل کے جنوب میں واقع تاریخی شہر نمرود کے شمال میں تل واعی اور عمرکان علاقوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرالیا ہے - عراقی افواج نے ان کارروائیوں کے دوران داعش کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے - ادھر موصل کے مشرق میں بھی عراقی افواج نے التحریر محلے کے اطراف میں داعش پر کاری ضرب لگائی ہے - موصل کے مغربی علاقےتلعفر میں بھی عراق کی عوامی رضاکار فورس نے اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ہے -