موصل کی آزادی قریب ہے، عراقی صدر کا اعلان
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i258937-موصل_کی_آزادی_قریب_ہے_عراقی_صدر_کا_اعلان
عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ موصل کو عنقریب داعش کے قبضے سے مکمل آزاد کرا لیا جائےگا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۲۱, ۲۰۱۶ ۱۰:۴۲ Asia/Tehran
  • موصل کی آزادی قریب ہے، عراقی صدر کا اعلان

عراق کے صدر فواد معصوم نے کہا ہے کہ موصل کو عنقریب داعش کے قبضے سے مکمل آزاد کرا لیا جائےگا۔

عراقی صدر کے جاری کردہ بیان کے مطابق عراق کی مسلح افواج صرف عراقی عوام کے مفادات کا تحفظ نہیں، بلکہ پورے خطے اور دنیا کے مفادات کا دفاع کر رہی ہیں۔ صدر فواد معصوم نے کہا کہ عراق کی مسلح افواج نے داعش کو شکست دیکر قلیل مدت میں دو صوبوں کو مکمل طور سے داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
 ادھر عراق کے سابق وزیراعظم نوری المالکی نے عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی کے کمانڈروں کے ساتھ ملاقات میں موصل میں عام شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور آزاد ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
 انہوں نے فوجی حکام کے ساتھ ملاقات میں، تلعفر اور دیگر علاقوں میں مسلح افواج  اور عوامی رضاکار فورس کی پیشقدمی کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔