غزہ میں ایک اور فلسطینی کی شہادت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i261148-غزہ_میں_ایک_اور_فلسطینی_کی_شہادت
ایک فلسطینی نوجوان غزہ میں صیہونیت مخالف کاروائی میں شہید ہو گیا-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
  • غزہ میں ایک اور فلسطینی کی شہادت

ایک فلسطینی نوجوان غزہ میں صیہونیت مخالف کاروائی میں شہید ہو گیا-

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی فوجی ونگ عزالدین قسام بریگیڈ کا ایک جوان شمالی غزہ میں صیہونیت مخالف ایک کاروائی میں شہید ہوگیا-

فلسطین کے انفارمیشن سنٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی نوجوان احمد عطیہ منصور نے یہ کاروائی شمالی غزہ کے علاقے جبالیا میں انجام دی -

اسی طرح فلسطینی باشندوں نے خان یونس میں شہید عزالدین قسام بریگیڈ کے ایک جوان عبدالرحمن عرفات کے جلوس جنازہ میں شرکت کی -

ان دو فلسطینی جوانوں کی شہادت کی ساتھ ہی اکتوبر دوہزار پندرہ سے شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے شہداء کی تعداد دوسو پینسٹھ سے تجاوز کرگئی ہے-