حزب اللہ کی میڈیا سیل کے سربراہ محمد عفیف آج بیروت میں رأس النبع پر قدس کی غاصب اور جابرصیہونی حکومت کے حملے میں شہید ہو گئے۔
ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ کے میڈیا چیف محمد عفیف کو بیروت میں رأس النبع پر صیہونی حکومت کے حملے کے دوران شہید کر دیا گیا ہے۔
صہیونی فوج کے سابق اعلی افسر نے کہا ہے کہ حزب اللہ اور حماس کو ختم کرنا اسرائیلی فوج کی بس کی بات نہیں ہے۔ یہ جنگ ہمیں نابود کردے گی۔
جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صیہونی دہشتگردوں کے اندھا دھند حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
جنوبی لبنان کے شہر صور پر صیہونی دہشتگردوں کی بمباری میں کم از کم تین عام شہریوں کے شہید ہونے کی خبر ہے۔
فلسطین کی وزارت صحت نے آج اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تینتالیس ہزار چھے سو تین ہو گئی ہے۔
لبنان کے خلاف صیہونی دہشتگردوں کی باضابطہ جارحیت کے آغاز کو آج اڑتالیس روز ہو گئے اور بیروت اور اس کے مختلف علاقوں پر اس کے بدستور حملے جاری ہیں ۔
غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی دہشتگردوں کی اندھا دھند بمباری میں مزید ایک سو ساٹھ سے زائد فلسطینی شہید و زخمی ہو گئے۔
صیہونی حکومت آج بھی علاقے کے باشندوں پر اپنے وحشیانہ حملوں اور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
حزب اللہ کے مجاہدین نے تل ابیب اور بن گوریون بین الاقوامی ہوائی ایئرپورٹ کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔