امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی شرط
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i261808-امریکہ_کے_ساتھ_براہ_راست_مذاکرات_کی_شرط
افغان طالبان نے افغانستان میں قیام امن کو امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے مشروط کردیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۰, ۲۰۱۶ ۱۴:۵۴ Asia/Tehran
  • امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی شرط

افغان طالبان نے افغانستان میں قیام امن کو امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات سے مشروط کردیا ہے۔

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قائم طالبان کے نمائندہ دفتر کے ترجمان سہیل شاہین نے افغانستان میں جھڑپوں کے خاتمے اور قیام امن کے لیے امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لئے ضروری ہے کہ قطر میں قائم طالبان کے دفتر کو تسلیم اور طالبان لیڈروں کے نام اقوام متحدہ کی بلیک لسٹ سے خارج کیے جائیں۔
طالبان کے ترجمان کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب حکومت افغانستان نے ملک میں خونی حملوں میں شدت کے بعد ، طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کا آغاز کر رکھا ہے۔