40 فیصد افغان بچے صحیح کھانے سے محروم
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i263602-40_فیصد_افغان_بچے_صحیح_کھانے_سے_محروم
افغانستان کے وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک میں پانچ سال سے کم عمر کے چالیس فیصد بچے سالم غذا سے محروم ہیں-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۲, ۲۰۱۶ ۱۳:۵۲ Asia/Tehran
  • 40 فیصد افغان بچے صحیح کھانے سے محروم

افغانستان کے وزیر صحت نے اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک میں پانچ سال سے کم عمر کے چالیس فیصد بچے سالم غذا سے محروم ہیں-

کابل سے ہمارے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق فیروزالدین فیروز نے کابل میں ایک پروگرام میں کہا کہ افغانستان میں بچوں کے لئے سالم غذا کی قلت، ان کا قد کم رہ جانے کا سبب بنے گی- انہوں نے کہا کہ نصف سے زیادہ بچے ویٹامین اے کی کمی سے دوچار ہیں اور اس ویٹامین کی کمی  " شب کوری " یا رات میں دکھائی نہ دینے کا سبب بنتی ہے- 

افغانستان کے وزیر صحت نے کہا کہ تقریبا اکیاسی فیصد بچوں کو روزمرہ کی غذا کے ذریعے کافی مقدار میں ویٹامین ڈی نہیں پہنچتی ہے اور یہی مسئلہ ان کی ہڈیوں کے کمزور ہونے اور اوسٹیوپروسس (ہڈیوں کے کھوکھلا ہونے کے مرض ) کا سبب بنتا ہے- فیروزالدین فیروز نے مزید کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کے تقریبا چوالیس فیصد بچے اور افغان مائیں زچگی کے دوران خون کی کمی میں مبتلا ہیں اور یہ کمی آئرن کی کمی کی وجہ سے ہے-