افغانستان میں طالبان کے 5 افراد ہلاک
Dec ۲۴, ۲۰۱۶ ۱۱:۱۰ Asia/Tehran
اروزگان صوبے میں طالبان کے ٹھکانوں پر افغان فوج کے ہوائی حملوں میں کم سے کم 5 افراد ہلاک اور 2 دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔
خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے ہفتے کو اعلان کیا ہے کہ افغان فوج نے اروزگان صوبے کے چورہ علاقے میں واقع طالبان کے ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
طالبان دہشتگرد گروہ کے سرغنوں نے ابھی تک اس حملے کے بارے میں اظہار خیال نہیں کیا ہے۔
واضح رہے افغانستان کا صوبہ اروزگان، بدامنی کا شکار ہے اور اس میں طالبان سمیت متعدد حکومت مخالف مسلح گروہ سرگرم عمل ہیں۔
اسی طرح موصولہ اطلاعات کے مطابق، جمعہ کو داعش دہشتگرد گروہ کے 2 افراد افغانستان کے ننگرہار صوبے میں "هسکه مینه" علاقے پر ہونے والے ہوائی حملوں میں ہلاک ہوگئے ہیں۔
ٹیگس