افغانستان پر امریکی ڈرون حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i264055-افغانستان_پر_امریکی_ڈرون_حملہ
امریکہ نے مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہارکو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۵, ۲۰۱۶ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • افغانستان پر امریکی ڈرون حملہ

امریکہ نے مشرقی افغانستان کے صوبہ ننگرہارکو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے-

افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے سیکورٹی ترجمان حضرت حسین مشرقی وال نے کہا ہے کہ امریکہ کے ڈرون طیاروں نے گذشتہ رات ضلع آچین کے باندر اور ضلع کوت کے گوداموں کے علاقوں پر بمباری کی ہے- ان حملوں میں چار افراد ہلاک ہوئے ہیں ، کہا جا رہا ہے کہ مرنے والے طالبان ہیں - پانچ روز پہلے بھی صوبہ ننگرہار  کے ضلع دہ بالا کے نری اوبہ علاقے میں امریکہ کے ڈرون حملے میں آٹھ افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے-

امریکہ کا دعوی ہے کہ ہلاک ہونے والے داعش کے دہشت گرد ہیں- افغانستان کے مختلف علاقوں میں امریکہ کے ڈرون طیاروں کے حملوں میں زیادہ تر عام افراد ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں- صوبہ ننگرہار کا شمار افغانستان کے بدامن علاقوں میں ہوتا ہے کہ جہاں غیرملکی فوجیوں ، طالبان اور داعش دہشت گرد گروہ کے سیکڑوں فوجی اور غیر فوجی ہلاک اور زخمی ہوچکے ہیں-