افغانستان میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر گرفتار کر لیا گیا
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i264397-افغانستان_میں_طالبان_کا_ایک_اہم_کمانڈر_گرفتار_کر_لیا_گیا
افغانستان کی پولیس نے ایک کارروائی کر کے صوبہ لوگر میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۲۷, ۲۰۱۶ ۱۵:۳۵ Asia/Tehran
  • افغانستان میں طالبان کا ایک اہم کمانڈر گرفتار کر لیا گیا

افغانستان کی پولیس نے ایک کارروائی کر کے صوبہ لوگر میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔

خامہ پرس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کے نیشنل سیکورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے صوبہ لوگر کے شہر پل علم کے قریب ایک گاؤں میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر شایستہ محمد کو گرفتار کر لیا- اس کارروائی میں طالبان کے ساٹھ عناصر ہلاک ہوئے- گرفتار کیا جانے والا طالبان کمانڈر، لوگر میں دہشت گردانہ کارروائیوں کا منصوبہ تیار کرتا تھا جبکہ اس علاقے کے لوگوں کے قتل عام میں بھی وہ ملوث رہا ہے۔