افغانستان کےصوبہ ہلمند میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i265657-افغانستان_کےصوبہ_ہلمند_میں_پولیس_ہیڈ_کوارٹر_پر_حملہ
افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد کے حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے-
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۲ Asia/Tehran
  • افغانستان کےصوبہ ہلمند میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ

افغانستان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر مسلح افراد کے حملے میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے-

ہماری پشتو سروس کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افغانستان کے صوبے زابل کے شہر شاجوی کے کمشنر وزیراحمد جوادی نے منگل کو بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے شاجوی کے علاقے میں بھی اپنے ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی خود کو دھماکے سے اڑا لیا-

افغانستان کے مختلف علاقوں میں پبلک مقامات پر حملوں میں ایسے وقت میں شدت آئی ہے کہ اس ملک کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی سیکورٹی فورسیز نے زابل، ہلمند، پکتیا، لوگر، ارزگان، قندھار، ننگرھار، سرپل، فاریاب ، قندوز اور تخار میں دہشت گردوں کے خلاف متعدد کاروائیاں انجام دی ہیں جس کے نتیجے میں انچاس دہشت گرد ہلاک ، اکتیس زخمی اور سولہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے-