افغانستان میں دسیوں مسلح مخالفین کی ہلاکت
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i265708-افغانستان_میں_دسیوں_مسلح_مخالفین_کی_ہلاکت
افغانستان کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں کم سے کم 58 مسلح مخالفین ہلاک ہو گئے ہیں۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۶ Asia/Tehran
  • افغانستان میں دسیوں مسلح مخالفین کی ہلاکت

افغانستان کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف ہونے والی کارروائیوں میں کم سے کم 58 مسلح مخالفین ہلاک ہو گئے ہیں۔

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ افغان فوج نے فضائیہ اور توپخانے کی حمایت سے ننگرہار، کاپیسا، لوگر، پکتیا، پکتیگا، غزنی، بدخشان، بلخ اور ہلمند کے صوبوں میں دہشتگردی کے خلاف مختلف کارروائیاں انجام دی ہیں۔

افغان وزارت دفاع نے یہ بھی کہا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں داعش سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگرد بھی شامل ہیں۔

افغان حکومت کے مسلح مخالف گروہوں نے ابھی تک ان کارروائیوں کے بارے میں اظہار خیال نہیں کیا ہے۔