افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں کا طالبان کے اہم ٹھکانے پر قبضہ
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i266410-افغانستان_کے_سیکیورٹی_اہلکاروں_کا_طالبان_کے_اہم_ٹھکانے_پر_قبضہ
افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران صوبہ نیمروز میں طالبان کے ایک اہم ٹھکانے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Jan ۰۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۹ Asia/Tehran
  • افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں کا طالبان کے اہم ٹھکانے پر قبضہ

افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک کارروائی کے دوران صوبہ نیمروز میں طالبان کے ایک اہم ٹھکانے کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔

آوا نیوز ایجسنی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دن افغانستان کے ضلع خاشرود میں طالبان کے خلاف سیکیورٹی اہلکاروں کی کارروائیوں میں اس دہشتگرد گروہ کے 6 افراد ہلاک اور 14دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔

اسی طرح افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں نے چار دن قبل کارروائی کرتے ہوئے ضلع خاشرود کے " رزى" اور " قندہارى " علاقوں کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرایا تھا۔

طالبان کی جانب سے ابھی تک ان کارروائیوں کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں افغانستان کی فوج اور سیکیورٹی اہلکاروں کی کامیابی کی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جس سے مسلح مخالفین پر فوج اور سیکیورٹی اہلکاروں کی برتری کی تصدیق ہوتی ہے۔